Brailvi Books

سگِ مدینہ کہنا کیسا؟
23 - 45
سایہ دارگھروں میں نہ رہو بلکہ ویرانوں کی طرف نکل جاؤاور تمام عمر رونے دھونے میں بسر کردو۔اس کے بعد کہنے لگے:''کاش !میں درخت ہوتا جسے کاٹ دیا جاتا''
( الزھد، للامام احمد بن حنبل ص۱۶۲، رقم ۷۴۰)
ایک اور روایت کے مطابق یہ فرمایا:''کاش!میں دُنبہ ہوتا، مجھے کسی مہمان کیلئے ذَبح کردیا جاتا ، کھالیا جاتااور کِھلادیا جاتا۔ ''
(تاریخ دمشق لابن عساکِر ج۴۷ص۱۹۳)
فکرِ مَعاش بَدبلا ،ہَولِ مَعاد جانگُزا

لاکھوں بلا میں پھنسنے کو رُوح بدن میں آئی کیوں
اللہ رَبُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
   اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم
سگِ اَصحابِ کَہْف
     میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے صَحابۂ  کرام علیھم الرضوان کا خوفِ خدا! یقینا ہر صحابی'' عادِل'' غیرِ فاسِقِ اورقَطعی جنَّتی ہے۔ یقینا یہ حضراتِ قُدسِیّہ عظمتِ انسانی کا مفہوم ہم سے زیادہ سمجھتے تھے۔ ممکن ہے اِس کے بعد بھی
Flag Counter