Brailvi Books

سگِ مدینہ کہنا کیسا؟
22 - 45
اللہ رَبُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
        اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم
کاش!میں درخت کا پَتّا ہوتی
     امُّ المؤمنین حضرتِ عائشہ صِدّیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہانے خوفِ خدا کے باعث بجائے انسان کے کبھی دَرَخت،کبھی دَرَخت کے ایک پتّے توکبھی گھاس تو کبھی خاک کی صورت میں پیدا ہونے کی آرزو فرمائی۔''
 (الطبقات الکبری ج ۸ ص ۵۹،۶۰ملخصاً )
اللہ رَبُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم
اگر قسمت سے میں اُن کی گلی کی خاک ہوجاتا

غمِ کونَین کا سارا بَکھیڑا پاک ہوجاتا
کاش میں دُنبہ ہوتا
مشہور صحابی حضرتِ سیِّدُنا ابودَرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایک بار فرمانے لگے :موت کے بعد جو کچھ ہونے والا ہے وہ اگر تم جان لو تو کبھی لذیذ غذائیں نہ کھاؤ،
Flag Counter