Brailvi Books

سگِ مدینہ کہنا کیسا؟
21 - 45
ذَبح کرڈالتے، میرا گوشت کھالیتے اور شوربہ پی جاتے۔''
     (الطبقات الکبری لابن سعد ج۳ص۳۱۴،۳۱۵دارالکتب العلمیۃ بیروت)
جاں کَنی کی تکلیفیں ذَبح سے ہیں بڑھ کر کاش

بھیڑ بن کے طیبہ میں ذَبح ہوگیا ہوتا
اللہ رَبُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔          اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم
کاش! میں راکھ ہوتا
    حضرتِ سیِّدُنا عِمران بن حُصَین رضی اللہ تعالی عنہ جن سے فِرشتے آکر ملاقات کرتے اور ان پر سلام بھیجتے،ان کے بارے میں حضرتِ سیِّدُنا قتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ فرمایاکرتے:''کاش! میں راکھ ہوتا جسے ہوائیں اُڑالے جاتیں۔''
             (الطبقات الکبری لابن سعد ج۴ص۲۱۶ )
کاش !میں اُڑتا پھروں خاکِ مدینہ بن کر

اور مچلتا رہوں سرکار کو پانے کیلئے
Flag Counter