میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! یہی حضرتِ سیِّدُناابو ذَرغِفاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایک بار غَلَبۂ خوف کے وَقت فرمانے لگے:''خدا کی قسم! اللہ عَزَّوَجَلَّ نے جس دن مجھے پیدا فرمایا تھاکاش!اُس دن وہ مجھے ایسا پَیڑ بنادیتا جس کو کاٹ دیا جاتا اور اس کے پھل کھالئے جاتے۔'' (مصنف ابنِ ابی شیبہ ج۸ص۱۸۳)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اللہ عَزَّوَجَلَّ کے محبوب ،دانائے غُیُوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیُوب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ارشاد فرماتے ہیں: اللہ عَزَّوَجَلَّ کی قسم! اگر تم وہ چیزیں جانتے جو میں جانتا ہوں تو تم تھوڑاہنستے زیادہ روتے اور اپنی عورَتوں سے بستروں پر لذّت حاصل نہ کرتے اور اللہ عَزَّوَجَلَّ کی پناہ لیتے ہوئے جنگلوں