Brailvi Books

سگِ مدینہ کہنا کیسا؟
17 - 45
پرندے کو درخت پر بیٹھے ہوئے دیکھا توفرمایا: اے پرندے! تُو بڑاخوش بخت ہے ،وَاللہ! کاش !میں بھی تیری طرح ہوتا، درخت پر بیٹھتا ،پھل کھاتا ،پھر اُڑجاتا، تجھ پر کوئی حساب وعذاب نہیں،خداکی قسم !کاش !میں کسی راستے کے کَنارے پر کوئی دَرَخت ہوتا، وہاں سے کسی اُونٹ کا گزرہوتا، وہ مجھے منہ میں ڈالتا چباتا پھر نگل جاتا۔اے کاش! میں انسان نہ ہوتا۔
(مُصَنَّف ابن ابی شَیبۃج۸ ص ۱۴۴، دارالفکر بیروت)
ایک موقع پر فرمایا:''کاش !میں کسی مسلمان کے پہلو کا بال ہوتا ''۔
(الزُّھد،للامام احمد بن حنبل ص ۱۳۸ رقم ۵۶۰، دارالغدالجدید مصر)
تار بن گیا ہوتا مُرشِدی کے کُرتے کا

مُرشِدی کے سینے کا بال بن گیا ہوتا
اللہ رَبُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔          اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم
کاش! میری ماں نے ہی مجھ کونہ جنا ہوتا
حضرتِ سیِّدُناابو ذَرغِفاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایک موقع پر تنکا اٹھاکر فرمانے
Flag Counter