کویہ نام سب سے زیادہ پسند تھا اِسی قَبیل(قِسم) سے ابو ہُریرہ ( رضی اللہ تعالیٰ عنہ ) (یعنی چھوٹی سی بلّی والا) ہے ۔ذَاتُ النِّطَاقَیْن( یعنی دو کمر بند والی) عرب کے عُرف میں توہین کا لفظ تھا لیکن جب حُضورِ اقدس صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے حضرت اَسماء رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو ذَاتُ النِّطَاقَیْن( یعنی دو کمر بند والی)کہہ دیا یہ ان کے لئے سرمایۂ افتخار ہوگیا۔ اسی طرح اِمکان ہے کہ ہوسکتا ہے حُضورِ اقدس صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے کبھی ان کوحِمار فرما دیا یا کسی اور معزَّز نے حِمار کہہ دیاہو جس کی وجہ سے انہیں یہ نام پسند آگیا ۔