میں غلامِ غلامانِ احمد، میں سگِ آستانِ محمد قابلِ فخر ہے موت میری، قابلِ رشک ہے میرا جینا
ایک صَحابی کا لقب سَفینہ(کِشتی)تھا
مشہور صحابی حضرتِ سَیِّدُنا سَفینہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا اصلی نام ایک قول کے مطابِق ''مِہران ''ہے ۔انہیں بارگاہِ رسالت سے سَفینہ (کِشتی)کا لقب عنایت ہوا اور اسی لقب سے شُہرت پائی ۔
(المنتظم فی تاریخ الملوک والامم لابن الجوزی ج۵ ص۱۴۰،دار الکتب العلمیۃ بیروت)
آکے نہ پھنسا ہوتا میں بطورِ انساں کاش! میں سفینہ طیبہ کا کاش بن گیا ہوتا
اللہ رَبُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔