سگِ مدینہ کہنا کیسا؟ |
بچّہ شَیرِخُداکہتا ہے ۔ صَدِیّاں بِیت گئیں مگر آج تک کسی عالِم دین نے مولیٰ علی کَرَّمَ اللہ تعالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کو شَیرِخداکہنے سے نہیں روکا تو اگر کوئی بطورِ عاجِزی و بسببِ خوفِ خداوندی خود کو سگِ مدینہ کہے تو اُس پر اعتراض کیوں؟
دوجہاں کی فکروں سے یوں نَجات مل جاتی میں مدینے کا سچ مُچ کُتّا بن گیا ہوتا
اللہ رَبُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم
ابو ہُریرہ کا اصلی نام کیا تھا؟
مشہور صَحابی حضرتِ سیِّدُنا ابوہُریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا نام شاید ہی کسی کو معلوم ہوگا! ''ابو ہُریرہ'' نام نہیں بلکہ کُنْیَت ہے جوبارگاہِ رسالت سے عنایت ہوئی تھی ۔اور ابوہُریرہ کے معنی ہے:(بلّی والا ،یا)بلّی کا باپ ۔آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اصلی نام مبارَک کے بارے میں شارحِ بُخاری حضرتِ سیِّدناعلامہ عَینی علیہ رحمۃ اللہ القوی فرماتے ہیں: ان (یعنی حضرت ابو ہریرہ )کے نام کے بارے میں تقریباً