Brailvi Books

سانپ نما جن
6 - 28
لگتا، پھر میں لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّابِاللہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمپڑھتا تو وہ جل جاتا۔(ایضاً ص۱۶۵)
دل پہ کَندہ ہو تِرا نام کہ وہ دُزدِ رجیم ۱؎
اُلٹے ہی پاؤں  پھرے دیکھ کے طُغرا تیرا
(حدائقِ بخشش)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{۵} غیبی ہاتھ
	حُضُورِغوثِ اعظمعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَمفرماتے ہیں : ایک بار نہایت خوفناک صورت والا ایک شخص جس سے بدبو کے بھبکے اُٹھ رہے تھے آکر میرے سامنے کھڑا ہوگیا اورکہنے لگا: میں  ابلیس ہوں  اورآپ کی خدمت کرنے کے لئے حاضِرہوا ہوں کیونکہ آپ نے مجھے اورمیرے چَیلوں  کو تھکا دیاہے۔ میں  نے کہا: دفع ہو۔ اُس نے انکار کیا۔ اِتنے میں  غیب سے ایک ہاتھ نُمودار ہوا جس نے اُس کے سر پر ایسی زوردار ضرب لگائی کہ وہ زمین میں دھنس گیا مگر پھر اُس نے آگ کا شعلہ ہاتھ میں لے کر مجھ پر حملہ کردیا ۔ اتنے میں  ایک نقاب پوش صاحِب گھوڑے پرسُوار تشریف لائے اور اُنہوں  نے مجھے تلوار دی ۔ یہ دیکھ کر شیطان بھاگ کھڑا ہوا۔(بَہجۃُ الاسرارص۱۶۶)
بادلوں  سے کہیں  رُکتی ہے کڑکتی بجلی
ڈھالیں  چھنٹ جاتی ہیں  اٹھتا ہے جو تیغا تیرا
(حدائق بخشش)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
   ۱ ؎  دُھتکارا ہوا چور یعنی مردود شیطان ۔