Brailvi Books

سانپ نما جن
15 - 28
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{۱۰}  نیند اُڑانے  کا عجیب نُسخہ
	سرکارِ غوثُ الاعظمعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکرَمتحدیثِ نعمت اوراپنے غلاموں  کی نصیحت کے لئے فرماتے ہیں :اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّمیں  پچیس سال تک عراق کے ویرانوں میں  پھرتا رہا اورچالیس سال تک عشاء کی نَماز کے وُضو سے فجر کی نَماز ادا کی ۔ پندرہ سال تک روزانہ بعد نَماز عشاء نوافل میں  ایک قراٰنِ پاک ختم کرتا رہا۔ ابتِداء میں  اپنے بدن پر رسی باندھ کر اس کا دوسراسِرا دیوار میں  گڑی ہوئی کُھونٹی سے باندھ دیا کرتا تھاتاکہ اگر نیند کا غَلَبہ ہوتو  اس کے جھٹکے سے آنکھ کھل جائے۔(بَہجۃُ الاسرار ص۱۱۸)
	ایک رات جب میں  نے اپنے معمولات کا قَصدکیا تو نَفس نے سُستی کرتے ہوئے تھوڑی دیر سوجانے اوربعد میں  اُٹھ کر عبادت بجالانے کا مشورہ دیا ، جس جگہ دل میں  یہ خیال آیا تھا اُسی جگہ اور اُسی وَقت ایک قدم پر کھڑے ہوکر میں  نے ایک قراٰن کریم ختم کیا۔
(بہجۃ القادریہ)
گرانے لگی ہے ہمیں  لغزشِ پا
سنبھالو! ضعیفوں  کو یاغوثِ اعظم
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
غوثُ الاعظمعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکرَمکی مَحَبَّت کا دم بھرنے والو!دیکھا آپ نے !