Brailvi Books

سانپ نما جن
11 - 28
جاری رکھیں  ۔
سچ ہے انسان کو کچھ کَھو کے ملا کرتاہے
آپ کو کَھو کے تجھے پائے گا  جویا تیرا
   (ذوقِ نعت) 
{۸} 25 برس جنگلوں  میں۔۔۔
	سرکارِ بغدادحُضُورِ غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہ کی مَحَبَّت کا دم بھرنے والے اسلامی  بھائیو! اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّکی رضا کے لئے سرکارِ غوثِ اعظم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکرَمنے عبادتوں  اور ریاضتوں  میں عراق کے جنگلوں  میں 25 برس گزار دئیے ۔ کاش!ہمیں  بھی تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیرغیر سیاسی تحریک ’’دعوتِ اسلامی ‘‘کے سنّتوں  کی تربیَّت کی خاطر گاؤں  بہ گاؤں  ، شہر بہ شہر اورملک بہ ملک سفر کرنے والے مَدَنی قافِلوں  میں  عاشقانِ رسول کے ساتھ سنَّتوں  بھرا سفر کرنا نصیب ہوجائے ۔ 
کوئی سالِک ہے یا واصِل ہے یا غوث
وہ کچھ بھی ہو تِرا سائِل ہے یا غوث
(حدائقِ بخشش شریف)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{۹} زمین سے چُن چُن کر ٹکڑے کھانا 
	سرکارِبغدادحُضُور غوثِ پاکرَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں : میں  شہر میں  کھانے کے ارادے سے گرے پڑے ٹکڑے یا جنگل کی کوئی گھاس یا پتّی اٹھانا چاہتا اورجب دیکھتا