Brailvi Books

سانپ نما جن
10 - 28
یہ دو آیاتِ مبارَکہ جاری ہوگئیں :
فَاِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًا ۙ﴿۵﴾ اِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًا ؕ﴿۶﴾                                         (پ۳۰، الم نشرح:۵۔۶)
ترجَمۂ کنزالایمان: توبے شک دشواری کے ساتھ آسانی ہے بے شک دشواری کے ساتھ آسانی ہے۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ ان آیات کی بَرَکت سے وہ تمام سختیاں  مجھ سے دُور ہوگئیں۔
(الطّبقاتُ الکبری ج۱ص۱۷۸ملخّصاً دارالفکر بیروت)
واہ کیا مرتبہ اے غوث ہے بالا تیرا
اونچے اونچوں  کے سروں  سے قدم اعلیٰ تیرا
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
ہم بھی کوشش کریں 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے! ہمارے غوثُ الاعظمعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکرَم نے اپنے ربِّ مُعظّمعَزَّ وَجَلَّکا قرب پانے اوراپنے ناناجان، رَحمت عالمیان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو خوش فرمانے، نفس وشیطان پر غالب آنے، دنیا کی مَحَبَّت سے پیچھا چھڑانے، گناہوں کے امراض سے خود کو بچانے، مخلوقِ خداعَزَّ وَجَلَّکو راہ راست پر لانے ، مبلِّغ کاشرف پانے، نیکی کی دعوت کی دنیا میں  دھوم مچانے اوربے شمار کفّار کو دامنِ اسلام میں  داخِل فرمانے کے لیے سالہا سال تک جِدّو جُہد فرمائی۔ خیر ہم حُضُورِ غوثِ پاکرَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہکی طرح مُجَاہدات تو کرنے سے رہے مگرہمّت ہارے بِغیر تھوڑی بَہُت کوشِش تو