Brailvi Books

روحانی علاج مع طبی علاج
6 - 17
کرے گا اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اچانک موت سے محفوظ رہے گا۔
{۱۸}’’ یَاسَمِیۡعُ ‘‘ 100بار جوروزانہ پڑھے اوراس دوران گفتگونہ کرے اور پڑھ کردعا مانگے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ جو مانگے گا پائے گا ۔
{۱۹}’’ یَاحَکِیۡمُ ‘‘ 80بار جو روزانہ پانچوں نمازوں کے بعد پڑھ لیا کرے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کسی کا  محتاج نہ ہو۔
{۲۰}’’ یَاجَلِیۡلُ ‘‘ دس بار پڑھ کر جو اپنے مال و اسباب اور رقم وغیرہ پر دم کردے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ چوری سے محفوظ رہے گا۔
{۲۱}’’ یَاشَھِیۡدُ ‘‘ 21بار،صبح(طلوع آفتاب سے پہلے پہلے ) نافرمان بچے یا بچی کی پیشانی پرہاتھ رکھ کرآسمان کی