پڑھ لینے والا اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ نیک بیٹے کا باپ بنے گا۔
{۱۰}’’ یَابَارِئُ ‘‘ 10بار جو کوئی ہر جمعہ کو پڑھ لیا کرے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اُس کو بیٹاعطاہوگا۔
{۱۱}’’ یَاقَھَّارُ ‘‘ 100بار اگر کوئی مصیبت آ پڑے تو پڑھئے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ مشکل آسان ہوگی۔
{۱۲}’’ یَاوَھَّابُ ‘‘ سات بار جو روزانہ پڑھا کرے گا اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ مستجاب الدعوات ہوگا (یعنی اس کی دعائیں قبول ہوا کریں گی )
{۱۳}’’ یَافَتَّاحُ ‘‘ 70بار جو روزانہ بعد نمازِ فجر دونوں ہاتھ سینے پر رکھ کرپڑھا کرے گا اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اُس کے دل کا زنگ ومیل دور ہوگا۔
{۱۴}’’ یَافَتَّاحُ ‘‘ سات بار جوروزانہ (کسی بھی وقت دن میں ایک مرتبہ)پڑھا کرے گا اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اُس کادل روشن ہوگا۔