Brailvi Books

روحانی علاج مع طبی علاج
3 - 17
{۴}’’ یَاقُدُّوۡسُ‘‘ کا جو کوئی دورانِ سفر ورد کرتا رہے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ تھکن سے محفوظ رہے گا۔
{۵}’’ یَاسَلَامُ ‘‘ 111 بار پڑھ کر بیمار پر دم کرنے سے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ شفا حاصل ہوگی۔
{۶}’’ یَامُھَیۡمِنُ ‘‘ 29 بار جو کوئی غمزدہ روزانہ پڑھ لے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اُس کا غم دور ہو،نیز اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ آفتوں اور بلا ؤں سے بھی محفوظ رہے ۔
{۷}’’ یَاعَزِیۡزُ ‘‘ 41 بار حاکم یا افسر وغیرہ کے پاس جانے سے قبل پڑھ لیجئے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ وہ حاکم یا افسر مہربان ہو جائے گا۔
{۸}’’ یَامُتَکَبِّرُ ‘‘ 21 بار روزانہ پڑھ لیجئے، ڈراؤنے خواب
 آتے ہوں گے تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نہیں آئیں گے۔ (مد ت  علاج :  تا حصول شفا )
{۹}’’ یَامُتَکَبِّرُ ‘‘ زوجہ سے ’’ملاپٖٖ‘‘ سے قبل 10 بار