ہر وردکے اوّل وآخر ایک بار درود شریف پڑھ لیجئے، فائدہ ظاہر نہ ہونے کی صورت میں شکوہ کرنے کے بجائے اپنی کوتاہیوں کی شامت تصور کیجئے ،اللہ عَزَّوَجَلکی حکمت پر نظر رکھئے۔
{۱}’’ ہُوَاللہُ الرَّحِیۡمُ ‘‘جو ہر نماز کے بعد سات بار پڑھ لیا کرے گا اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ شیطان کے شرسے بچا رہے گا اور اُس کا ایمان پرخاتمہ ہوگا۔
{۲} ’’یَا اَللہُ ‘‘ 100بار سوتے وقت پڑھنے سے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ شیاطین کی شرارت و فالج اور لقوے کی آفت سے حفاظت ہو گی ۔
{۳}’’ یَا مَلِکُ ‘‘90 بار جو غریب و نادار روزانہ پڑھا کرے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ غربت سے نجات پائے گا۔