Brailvi Books

رِیاکاری
99 - 167
پرآگاہ ہونے سے فرق محسوس کرتا ہو وہ ریا کے شائبے میں مبتلا ہوتا ہے کیونکہ اگر وہ یہ جان لیتا کہ نفع ونقصان دینے والااور ہر چیز پر قدرت رکھنے والا اللہ عَزَّوَجَلَّ ہی ہے اور دوسرے کسی چیز پر قدرت نہیں رکھتے تو اس کے نزدیک بچوں اور دیگر لوگوں کا آگاہ ہونا برابر ہوتا اور بچوں یا بڑوں کے مطلع ہونے سے اس کے دل پر کوئی فرق نہ پڑتا۔
مال ودولت کی حِرْص سے کیسے نجات حاصل کریں؟
    مال ودولت کی حرص سے نجات حاصل کرنے کے لئے اپنا ذہن بنائے کہ مال دینے اور روکنے کے سلسلے میں اللہ تبارک وتعالیٰ ہی دلوں کومُسَخَّر فرمانے والا ہے ،یہ لوگ تو مجبورِ محض ہیں ،رزق دینے والی ذات صرف اللہ تعالیٰ کی ہے ۔جو شخص لوگوں کے مال کی لالچ رکھتا ہے وہ ذلیل ورُسوا ہوجاتا ہے اور اگر اسے مال مل بھی جائے تو دینے والے کا اِحسان مند ہونا پڑتا ہے ،تو جب مال کا ملنا بھی یقینی نہیں اور ذلت ورسوائی کا اندیشہ بھی ہے تو میں کیوں عبادت کے ذریعے لوگوں کو متاثر کرکے ان سے مال حاصل کرنے کی کوشش کروں بلکہ میں اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کو راضی کرنے کے لئے عبادت کروں گااِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
دنیا کی محبت سے پیچھا چھڑا لیجئے
    ریاکاری کے ان تینوں اسباب کا تعلق دنیا کی حد تک ہے لہٰذا اگر ہم دُنیا
Flag Counter