| رِیاکاری |
کی محبت ہی اپنے دل سے نکال دیں تو ان اسباب کا راستہ روکنا کوئی مشکل کام نہیں جس کے نتیجے میں اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ریاکاری سے جان چھُڑانا بے حد آسان ہوجائے گا ۔سرکارِ مدینہ،قرارِ قلب و سِینہ،فیض گنجینہ،صاحبِ مُعطّر پسینہ،باعِثِ نزولِ سکینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا:'' دُنیا کی محبت تمام گُناہوں کی جڑ ہے۔''
(مِشْکَاۃُ الْمَصَابِیح ،کتاب الرقاق،الحدیث۵۲۱۲،ج۲،ص۲۵۰)
پیچھا مِرا دنیا کی محبت سے چُھڑا دے یا رب مجھے دیوانہ مدینے کا بنا دے
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(چوتھا علاج)اخلاص اپنا لیجئے
سرکارِ والا تَبار، بے کسوں کے مددگارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''اے لوگو! اللہ عزوجل کے لئے اخلاص کے ساتھ عمل کرو کیونکہ اللہ عزوجل وہی اعمال قبول فرماتاہے جو اس کے لئے اخلاص کے ساتھ کئے جاتے ہیں اوریہ مت کہا کرو کہ میں نے یہ کام اللہ عزوجل اورر شتہ داری کی وجہ سے کیا ہے۔''
(سنن الدارقطنی،کتاب الطہار ت ، باب النیۃ ،الحدیث:۱۳۰،ج۱،ص۷۳)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! جس طرح کپڑے سے میل کچیل صاف کرنے کے لئے اعلیٰ قسم کا صابن یا سرف استعمال کیا جاتا ہے اسی طرح ریاکاری کی گندگی سے اپنے دل کو صاف کرنے کے لئے اخلاص کا صابن درکار ہے ۔ اخلاص ریاکاری کی ضد ہے ۔اِس عظیم دولت کو پانے کے لئے اس کے فضائل پر غور کیجئے ؛