کوشش کر کے اس طرح غوروخوض (یعنی فکر ِمدینہ) کیجئے :''لوگوں کا میری تعریف میں چندجملے بول دینا یا مجھے ستائشی (یعنی تعریف بھری)نگاہوں سے دیکھنا ، یا شہرت مل جانانفس کے لئے یقینا باعث ِ لذّت ہے مگران کی تعریف مجھے میدانِ حشر میں بارگاہِ الہٰی عَزَّوَجَلَّ میں کامیابی وکامرانی نہیں دلوا سکتی کیونکہ یہ لوگ تو خود خوفِ عتاب سے لرزہ بَراَنْدَام ہوں گے ۔ان کی تعریف سے میرا رزق بڑھے گا نہ عمر میں اضافہ ہوگا اور نہ ہی آخرت میں کوئی مقام ومرتبہ نصیب ہوسکتا ہے تو ایسے لوگوں کی تعریف کی خواہش کا کیا فائدہ ؟میں کیوں ان لوگوں کو دکھانے کے لئے نیک عمل