(۱)اللہ کے مَحبوب، دانائے غُیوب ، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوب عزوجل و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اطاعت کو بندوں سے تعریف کی محبت سے ملانے سے بچتے رہوکہیں تمہارے اعمال برباد نہ ہو جائیں۔''
(فردوس الاخبارللدیلمی،باب الالف،فصل فی التحذیر والوعید،الحدیث:۱۵۶۷،ج۱،ص۲۲۳)
(۲) سیِّدُ الْمُرسَلین، خاتَمُ النَّبِیِّین ، جنابِ رحمۃٌ لِّلْعٰلمِین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :مال اور مرتبے کی محبت مومن کے دل میں منافقت کو اس طرح بڑھاتی ہے جیسے پانی سبزہ اُگاتا ہے۔
(کنزالعمال،کتاب اللھو۔۔۔۔۔۔الخ،قسم الاقوال التغنی المحظور،الحدیث ۴۰۶۵۲/۴۰۶۶۱/۴۰۶۶۳،ج۱۵،ص۹۵/۹۶)
(۳) اللہ عَزَّوَجَلَّ کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہ عَنِ الْعُیوب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا :''دو بھوکے بھیڑیے بکریوں کے ریوڑ میں اتنی تباہی نہیں مچاتے جتنی مال اور عزت وآبرو کی تمنا مسلمان کے دین کو خراب کرتی ہے ۔
(کنزالعمال،کتاب الاخلاق،قسم الاقوال الاکمال حب الجاہ ،الحدیث۷۴۳۳،ج۳،ص۱۸۵)