میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو !دُعا مؤمن کا ہتھیار ہے اسے نفس و شیطان کے خلاف جنگ میں استعمال کرتے ہوئے بارگاہِ الٰہی میں یوں دُعا کیجئے کہ ''یااللہ عَزَّوَجَلَّ مجھے ریاکاری کی بیماری سے شفا عطافرما،میری خالی جھولی کو اخلاص کی عظیم دولت سے بھر دے ،میرا سامنا اس دشمن (یعنی شیطان)سے ہے جو مجھے دیکھتا ہے مگر خود دکھائی نہیں دیتا لیکن تُو اس کو ملاحظہ فرما رہا ہے اے اللہ عَزَّوَجَلَّ مجھے اس دشمن کے مکروفریب سے بچا لے ،اے اللہ عَزَّوَجَلَّ میں اس بات سے تیری پناہ چاہتا ہوں کہ لوگوں کی نظر میں میرا حال بہت اچھا ہو'وہ مجھے نیک اور پرہیز گار سمجھیں مگر تیری بارگاہ میں سزاکا حقدار ٹھہروں ۔