Brailvi Books

رِیاکاری
89 - 167
کہیں ہم ریاکا ر تو نہیں؟
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہمیں چاہے کہ بڑی دیانت داری سے خود پر غور کریں کہ کہیں ہم تنہائی میں عبادت کے معاملے میں سستی وغفلت اور لوگوں کے سامنے چستی کا مظاہرہ تو نہیں کرتے ؟ کہیں ہم نیکی کرنے کے بعد اس کا لوگوں پر بلاضرورت اظہار تو نہیں کردیتے ؟ پھر اگر کوئی اس پر ہماری تعریف کردے تو پھول کرعمل میں اضافہ تو نہیں کردیتے ؟ اور تعریف نہ ہونے کی صورت میں کہیں ہم غمگین تو نہیں ہوجاتے اوراس عمل میں کمی تو نہیں کردیتے؟ہمیں لوگوں کے سامنے نیکی کرنے میں بڑی لذت ملتی ہے مگر تنہائی میں مزا نہیں آتا ؟کہیں ہم لوگوں کے سامنے اپنی مذمت اُنہیں متأثر کرنے کے لئے تو نہیں کرتے ؟ وغیرھا۔
ریا سے توبہ کر لیجئے
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اگر ان سوالات کا جوابات ہاں میں آئے تو فوراً سے پیشتر توبہ کر لیجئے اور حُصولِ اخلاص کی کوششوں میں لگ جائيے کہ کہیں توبہ سے پہلے موت نہ آجائے اور ہمیں ریاکاری کے اُخروی نقصانات کا سامنا کرنا پڑے ۔
ریاکاری سے توبہ کی برکت
    حکیم الامت حضرت مفتی احمدیارخان علیہ رحمۃالمنان لکھتے ہیں:خیال رہے کہ ریا سے عبادت ناجائز نہیں ہوجاتی بلکہ نامقبول ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے اگر ریا
Flag Counter