حضرت ابو حازم علیہ رحمۃ ُاللہ ِالاکرم فرماتے ہیں:''جو خطرہ تیرے نفس کی طرف سے ہو اور تیرا نفس اسے اپنے لئے پسند کرے لیکن اس پر تو اس کو جھڑکتا بھی رہے تو اس صورت میں شیطانی وسوسہ اور نفسانی خیالات تجھے نقصان نہیں پہنچائیں گے جب انکار اور ناپسندیدگی کے ذریعے نفس وشیطان کی مراد کو پورا نہ ہونے دے ۔
(احیاء علوم الدین، کتاب ذم الجاہ والریاء،بیان دواء الریاء۔۔۔۔۔۔الخ، ج ۳، ص ۳۸۵ )
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
شیطان کو ناکام ونامُراد کر دیجئے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!شیطان کا تو کام ہی یہی ہے کہ وہ ہمیں نیکیوں سے روک کر گناہوں میں مبتلا کردے۔اس لئے ریاکاری کے ڈر سے نیکیاں چھوڑنے کے بجائے اِن کی کثرت کرکے شیطان کو ناکام ونامُراد کردیجئے ۔شیطان