Brailvi Books

رِیاکاری
81 - 167
تصاویر بھی کھینچی جاتی ہیں ۔اسی طرح اکثر کمسن مَدَنی منے ، منی کی ''روزہ کشائی'' کی تقریب میں بھی تصاویر کے گناہ کا سلسلہ ہوتاہے ۔ ورنہ سادگی کے ساتھ روزہ کشائی کی رسم ادا کی جائے یا حافظ مَدَنی منے کی دینی ترقی کیلئے سب کو اکٹھا کرنے کے بجائے بُزُرگوں کی بارگاہوں میں پیش کرکے عمر بھر قرآن پاک یاد رہنے اور اس پر عمل کرنے کی دعائیں لی جائیں تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس میں بَرَکتیں زیادہ ہوں گی۔ الحاصل اچھی طرح غور کرلینا چاہے کہ ہم جو تقریب کرنے جارہے ہیں اس میں ہماری آخِرت کا کتنا فائدہ ہے ؟اگر آپکا دل واقعی مطمئن ہے کہ حفظ قراٰن کی خوشی کی تقریب سے مقصود نمائش نہیں اور یہ بھی یقین ہے کہ مَدَنی منے کو ریاکاری کا کوئی خَطَرہ نہیں یعنی آپ اس کو اخلاص کی اعلیٰ تربیت دے چکے ہیں تو بے شک تقریب کیجئے۔ اللہ عَزَّوَجَلّ قبول فرمائے۔ (آمین بجاہ النبی الامین صلَّی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم)
 (فیضانِ سنّت ،ج۱،باب فیضانِ رمضان ص۱۴۴۸)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
گناہوں سے بچنے میں بھی ریاکاری
    حکیمُ الْاُمَّت حضر تِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ الحنّان لکھتے ہیں:تقوٰی کے دورُکن ہیں (1)اچھے کام کرنا(2)بُرے کام سے بچنا،مگر اس کا رُکن اعلیٰ بُرے کاموں سے بچناہے ،عبادات آسان ہیں مگر محرمات(یعنی حرام کاموں)سے پرہیز
Flag Counter