Brailvi Books

رِیاکاری
78 - 167
ہے کہ عبادت اس لیے نہیں کی کہ لوگوں پر ظاہر ہو اور لوگ عابد سمجھیں، عبادت خالصاً اللہ(عَزَّوَجَلَّ ) کے لیے ہے، عبادت کے بعد اگر لوگوں پر ظاہر ہوگئی اور طبعًایہ بات اچھی معلوم ہوتی ہے کہ دوسرے نے اچھی حالت پر پایا، اس طبعی مسرت سے ریا نہیں۔
 (بہار شریعت،حصہ ۱۶،ص۲۳۸)
    حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے عرض کی: یارسول اﷲ! (عَزَّوَجَلَّ و صلی اﷲ تعالیٰ عليہ وسلم) میں اپنے مکان کے اندر نماز کی جگہ میں تھا، ایک شخص آگیا اور یہ بات مجھے پسند آئی کہ اس نے مجھے اس حال میں دیکھا (یہ ریا تو نہ ہوا)؟ ارشاد فرمایا: ''ابوہریرہ! تمھارے لیے دو ۲ ثواب ہیں، پوشیدہ عبادت کرنے کا اور علانیہ کا بھی    حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے عرض کی: یارسول اﷲ! (عَزَّوَجَلَّ و صلی اﷲ تعالیٰ عليہ وسلم) میں اپنے مکان کے اندر نماز کی جگہ میں تھا، ایک شخص آگیا اور یہ بات مجھے پسند آئی کہ اس نے مجھے اس حال میں دیکھا (یہ ریا تو نہ ہوا)؟ ارشاد فرمایا: ''ابوہریرہ! تمھارے لیے دو ۲ ثواب ہیں، پوشیدہ عبادت کرنے کا اور علانیہ کا بھی ۱؎۔''
 (شرح السنۃ، کتاب الرقاق، باب من عمل للہ فحمد علیہ، الحدیث۴۰۳۶،ج۷، ص۳۴۶)
 (۴)۔۔۔۔۔۔اسی طرح کبھی بندہ اس وجہ سے خوش ہوتا ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اسے ایسے عمل کی توفیق دی ہے جس کی وجہ سے لوگ اس کی تعریف کر رہے ہیں اور اس کی وجہ سے اس سے محبت کرتے ہیں کیونکہ بعض گنہگار مسلمان ایسے بھی ہوتے ہیں جو عبادت گزار لوگوں کو دیکھ کرا ن کا مذاق اڑاتے اورانہیں ایذا دیتے ہیں، اس صورت میں اِخلاص کی علامت یہ ہے کہ جس طرح اسے اپنی تعریف پر خوشی حاصل ہوتی
۱؎ :یعنی تمہارے اس کام کی ابتداء محض اخلاص پر تھی اسی سے تم گھر کے گوشہ میں یہ کام کررہے تھے اللہ تعالیٰ نے تمہارے اس کام کو ظاہر فرمادیا یہ بھی اس کا کرم ہے۔ تمہارا اس پر خوش ہونا کہ مجھے مسلمان نے برے کام پر نہ دیکھا اچھے کام پر دیکھا یہ خوشی بھی اﷲ کا کرم ہے اس پر بھی ثواب ہے کہ یہ خوشی شکر کی ہے نہ کہ فخر کی ۔(مِرْاٰۃ المناجیح، ج۷،ص۱۳۳)
Flag Counter