ریائے خفی سے بچنابے حد دُشوار ہے مگر جسے اﷲعَزَّوَجَلَّ توفیق دے ۔اس کی چند اقسام ہیں :
''جہنم ''کے چار حُرُوف کی مناسبت سے ریائے خفی کی 4اقسام
(1)وہ ریا جو کسی عمل پر تو نہ ابھارے البتہ اسکی مشقت میں کمی کر دے اور اس کا کرنا آسان ہوجائے جیسے کوئی شخص روزانہ نمازِ تہجد پڑھنے کرنے کا عادی ہولیکن اسے بوجھ بھی محسوس ہوتا ہے اور جب اس کے ہاں کوئی مہمان آئے یا کسی کو اس کے تہجد گزار ہونے کا پتا چل جائے تو اُس کی چستی میں اضافہ ہو جائے اور وہ اسے خوشدلی سے پڑھے ۔
(2)وہ ریا جس کا نیکی میں کوئی عمل دخل نہیں ہوتا یعنی وہ ریاجو نہ تو عمل پر ابھارتا ہے ،نہ اس کی مشقت میں کمی کرتا ہے لیکن اس کی وجہ سے بندے کا دل ریاکاری میں اس طرح مبتلا ہوجاتا ہے جیسے پتھر میں آگ پوشیدہ ہوتی ہے۔ریائے