| رِیاکاری |
سامنے کر دیتا ہے ،اسے ظاہر کرتا ہے تواب اس کے لئے یہ عمل(مخفی کی بجائے)عَلَا نیہ لکھ دياجاتا ہے اور اَجر میں ستر گنا اضافہ مٹا دیا جا تا ہے ۔ شیطان پھر اس کے ساتھ لگا رہتا ہے يہاں تک کہ وہ دوسری مرتبہ لوگوں کے سامنے اس عمل کا ذکر کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ لوگ بھی اس کا تذکرہ کر یں اوراس عمل پر اس کی تعريف کی جائے تو اسے علانيہ سے بھی مٹا کر رياکاری لکھ دياجاتاہے ۔ پس بندہ اﷲعَزَّوَجَلَّ سے ڈرے ، اپنے دين کی حفاظت کرے اوربے شک رياکاری شرک(اصغر) ہے۔''
(الترغیب والترھیب،کتاب المقدمہ،باب الترھیب من الریاء،الحدیث۵۶،ص۲۹)
علامہ عبدالغنی نابلسی علیہ رحمۃ اللہ الھادی ہمیں سمجھاتے ہوئے فرماتے ہیں : ''جب ریاواخلاص میں سے ہرایک میں شیطانی چالیں اور دھوکہ بازیاں ہيں تو تجھے بیداررہنالازم ہے پس اگرتجھے پتانہ چلے کہ تو مخلص ہے یاریا کارتو پھرتجھے اپنے نیک اعمال چھپاناہی بہتر ہے کہ اس میں تیرے لئے کسی قسم کا نقصان نہیں۔''
(الحدیقۃ الندیۃ،ج۱،ص۵۱۷)
میرا ہر عمل بس تیرے واسطے ہو کر اِخلاص ایسا عطا یا الہٰی(عَزَّوَجَلَّ )
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
تحدیثِ نعمت کسے کہتے ہیں؟
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! کسی عبادت کی تکمیل کے بعد لوگوں کے سامنے رب عزوجل کی نعمت کا چرچا کرنے کے طورپر اس کوبیان کرناتحدیثِ نعمت کہلاتا ہے ۔