Brailvi Books

رِیاکاری
62 - 167
عبادات لوگوں کو دکھانا تعلیم کے لیے یہ ریا نہیں بلکہ علمی تبلیغ و تعلیم ہے اس پر ثواب ہے۔ مشائخ فرماتے ہیں: صدیقین کی ریا مریدین کے اخلاص سے بہتر ہے ۔اس کا یہی مطلب ہے۔
 (مِرْاٰۃ المناجیح ،ج۷،ص۱۲۷)
    دوسری: لوگوں پراس لئے عبادت کوظاہرکرتاہے کہ وہ اس کی مدح وثنا (یعنی تعریف) کریں گے تویہ فعل مذموم ہے اوراس صورت میں عبادت پوشیدہ ہی رکھنے کاحکم ہے ۔
 (الحدیقۃ الندیۃ،ج ۱،۴۸۱)
    عبادت کے بعد اسے بلااجازتِ شرعی ظاہر کرنے کی صورت میں اس کا ثواب باقی رہے گا یا نہیں ، اس بارے میں علماء کا اختلاف ہے ،تاہم امام غزالی علیہ رحمۃ اللہ الوالی کی تحقیق یہ ہے کہ ثواب باقی رہے گا لیکن ریاکاری کی سزا ملے گی ۔چنانچہ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ لکھتے ہیں:''یہ بات بعید ہے کہ عمل کے بعد طاری ہونے والی چیز عمل کے ثواب کو ضائع کردے بلکہ زیادہ قَرِیْنِ قیاس یہی ہے کہ کہا جائے کہ اسے اس کے گذَشتہ عمل پر ثواب ملے گا اور فارغ ہونے کے بعد جو اس نے دکھاوا کیا (یعنی ریاکاری کی)اس کی سزا ملے گی ۔
 (احیاء العلوم،کتاب ذم الجاہ والریاء،فصل الثانی،ج۳، ص۳۷۷)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
بطورِ ترغیب نیکی ظاہر کرنے کی 2 شرائط
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اپنے عمل کو بطورِ ترغیب ظاہر کرنے والے کی 2ذمہ داریاں ہیں؛ ایک یہ کہ ایسی جگہ ظاہر کرے جہاں پیروی کا یقین ہو یا کم از کم
Flag Counter