کس چیز کا اَموات (یعنی مرنے والوں) کو بھیجیں گے؟ گناہ پر ثواب کی اُمّید اور زیادہ سخت واَشَد(یعنی شدید ترین جُرم) ہے۔اگر لوگ چاہیں کہ ایصالِ ثواب بھی ہو اور طریقۂ جائزہ شَرْعِیہ بھی حاصِل ہو (یعنی شرعاً جائز بھی رہے ) تو اُوس کی صورت یہ ہے کہ پڑھنے والوں کو گھنٹے دو گھنٹے کے لئے نوکر رکھ لیں اور تنخواہ اُتنی دیر کی ہرشَخْص کی مُعَیَّن(مقرّر) کردیں ۔مَثَلاً پڑھوانے والا کہے ،میں نے تجھے آج فُلاں وَقْت سے فُلاں وَقْت کیلئے اِ س اُجرت پر نوکر رکھا (کہ)جو کام چاہوں گا لوں گا۔وہ کہے ، میں نے قَبول کیا۔اب وہ اُتنی دیر کے واسطے اَجِیر(یعنی مُلازِم) ہوگیا۔جو کام چاہے لے سکتا ہے اس کے بعد اُوس سے کہے فُلاں میِّت کے لئے اِتنا قراٰنِ عظیم یا اِس قَدَر کلِمۂ طیِّبہ یا دُرُود پاک پڑھ دو۔ یہ صورت جواز (یعنی جائز ہونے) کی ہے۔(کیونکہ اب ان کی ذات سے منافع پر اِجارہ ہے، طاعات وعبادات پر نہیں ہے)''