(الحدیقۃ الندیۃ، ج ۱،ص۴۷۸)
بہرحال مباح کاموں میں بھی اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ ثواب کمایا جاسکتا ہے ۔مثلاً خوشبو لگانے میں اتباعِ سنت، تعظیمِ مسجد ،فرحتِ دماغ اور اپنے اسلامی بھائیوں سے ناپسندیدہ بُودور کرنے کی نیّتیں ہوں تو ہر نیّت کاالگ ثواب ہوگا۔
سرکارِ مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گیسو مبارک سنوارے
سرکارِ والا تَبار، بے کسوں کے مددگارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے جب اپنے دولت کدے سے باہرتشریف لانے کا ارادہ فرمايا تو اپنے عمامہ شریف اور گیسوؤں کو دُرُست فرمایا اور آئینہ میں اپنا مبارک چہرہ مُلَاحَظَہ فرمایا تو حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے عرض کی :''یا رسول اللہ عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم! کیا آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم بھی ایسا کر رہے ہیں؟'' تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: