Brailvi Books

رِیاکاری
4 - 167
ہوگیا کیونکہ کرنے والے کی نیّت اللہ عَزَّوَجَلَّ کی خوشْنُودی کے بجائے دُنیا کی ناموری اور شہرت کا حُصول تھا ۔اپنے اہل وعَیال کو روتا چھوڑ کر میدانِ جنگ میں اپنی جان قربان کردینے والا بھی جنت کی نعمتوں کو نہ پاسکاکیونکہ اُس کے دل میں بہادُر کہلوانے کا شوق تھا ، مالدار اپنی محبوب شے یعنی مال خرچ کر کے بھی خسارے میں رہاکیونکہ اسے سخی پُکارے جانے کی تمنا تھی ،اور رات دن ایک کرکے علم و قِرَاءَ ت سیکھنے والے عالِم وقاری کے ہاتھ بھی کچھ نہ آیاکیونکہ اسے شہرت کی طَلَب تھی ۔ افسوس! ان کی کوششیں بے کار گئیں اور اپنی واہ واہ کروانے کی فاسِدنِیَّت نے انہیں جنّتی عمل کرنے کے باوجود جہنم کی آگ میں جَلا دیا۔میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اﷲعَزَّوَجَلَّ کی بے نیازی سے لرز جائيے اور اس کے حُضُورگِڑْ گِڑا کر اِخلاص کی بھیک مانگ لیجئے ۔
                   میرا ہر عمل بس تیرے واسطے ہو 

  کر  اِخلاص ایسا عطا یا الہٰی عَزَّوَجَلَّ
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
اے اِخلاص تُو کہاں ہے؟
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اوّل تو نفس وشیطان ہمیں نیکیاں کرنے نہیں دیتے اوراگر ہم خُوب کوشش کرکے نیک عمل کرنے میں کامیاب ہو بھی جائیں تو نفس وشیطٰن ہماری عبادت کو مقبول ہونے سے روکنے کے لئے اپنا پورا زور لگادیتے ہيں ،اس کے لئے ہماری عبادت میں کوئی ایسی غَلَطی کروادیتے ہيں جو اِسے ضائع
Flag Counter