| رِیاکاری |
دو اشعار مجھے بھی پڑھنے دیئے جائیں۔ برائے مہربانی اپنے دل کے اندر جھانک کر دیکھئے کہ برکت چاہے یا شُہرت!اگر واقِعی آپ کو بَرَکت ہی کی طلب ہے تو میرا مدنی مشورہ ہے کہ گھر کا بند کمرہ ہو اور تصوُّرِگنبدِخَضْراء ہو پھر نعت شریف پڑھئے ان شاء اﷲ عَزَّوَجَلَّ ریاکاری سے بھی بچت اور بَرَکت ہی بَرَکت بلکہ ان شاء اﷲ عَزَّوَجَلَّ بَرَکات کی برسات ہوگی اور آپ کا نامۂ اعمال حَسَنات کے نور سے بھرپور ہوجائے گا۔
اَلْعَاقِلُ تَکْفِیْہِ الِاْشَارَۃُ
یعنی عقلمند کے لئے اشارہ کافی ہے۔ اﷲعَزَّوَجَلَّ ہمیں اِخلاص عطا فرمائے ۔
دل میں ہو یاد تری گوشۂ تنہائی ہو پھر تو خلوت میں عجب انجمن آرائی ہو (ذوق نعت)
(ماخوذ از رسالہ''شیطان کے چار گدھے'' ص۳۹)
(12)بیان میں عوام کی تعداد زیادہ تو جوشِ خطابت کا یادگار مظاہرہ اور اگر کسی وجہ سے تعداد کم ہوتو تو سارا جوش ٹھنڈا پڑ جائے یا بیان کرنے کو ہی جی نہ چاہے ۔
(13)اگر قسمت سے شب بیداری کرنے یا تہجد پڑھنے کا موقع ملے تو دن میں لوگوں کے سامنے آنکھیں مَلے یا اِس انداز سے انگڑائیاں وغیرہ لے کہ اس کی شب بیداری کا سب کو پتا چل جائے ۔
(14)لوگوں کے سامنے تو عورت کو آتا دیکھ کر نگاہیں جھکا لے اور اگر لوگوں کی نگاہوں سے اوجھل ہو تو ٹکٹکی باندھ کر بدنگاہی کرے۔