| رِیاکاری |
آفت میں پھنسا ۔اِس میں ریاکاری کے بھی خطرات ہیں جبکہ اس نے نعتِ پاک اﷲ اور اس کے رسول صلی اﷲ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلّم کے لئے نہیں صرْف ''تَمغہ'' حاصِل کرنے ، ٹرافی جیتنے، انعام یا رقَم حاصِل کرنے کے لئے پڑھی تھی اور اِسی لئے کوشِش کی تھی کہ میں اوّل آجاؤں تا کہ اَخبارات میں میری تصویر یا نام آجائے اور میری خوب واہ ! واہ ! ہو،سب میری آواز کی داد دیتے ہوں ،مبارکباد و تحائف پیش کرتے ہوں وغیرہ۔ اِس طرح ثواب کی کوئی امّید نہیں بلکہ ریا کاری کی آفت میں مبتَلا ہونے کے سبب عذاب کااِسْتحقاق ہے۔اس طرح کے '' مقابلے '' شرعاً دُرُست ہیں مگر شرکت کرنے والے کو اپنے دل پر غور کر لینا چاہے کہ اُ س میں کتنا اِخلاص ہے۔
دو شعر حُصولِ برکت کیلئے پڑھنے دیجئے؟
کہیں کثیر اجتماع ہو،ایکوساؤنڈ لگا ہوا ہو تو عوام کا اِزْدِحام دیکھ کر تقریباً ہر ایک کو مائک پر آکر بیان کرنے،قرا ء ت کرنے یانعت شریف پڑھنے کو جی چاہتا ہوگا، اگر نعتیں ریکارڈ کی گئی ہوں تو پھر کیسٹ میں صِرْف اپنی پڑھی ہوئی نعت شریف کی تلاش ہوگی کہ میری بھی کہیں آواز ہے یا نہیں! اگر کیسٹ میں آواز نہیں تو رنجیدہ ہوتا ہوگا،اِس طرح یہ غمگین ہونا کیسا ؟ نیزخوش اِلْحَان قاری و نعت خوان کی یہ آرزو کہ میری کیسٹ بازار میں آنی چاہیے، کیا اِس آرزو میں اِخلاص کی بھی کوئی اُمّید ہے؟ اﷲعَزَّوَجَلَّ کے لئے قِراء َت و نعت تھی یا کیسٹ کے لئے؟ اگرکہیں بَہُت بڑا اجتماعِ ذکر و نعت ہورہا ہے اِیکوساؤنڈ لگاہوا ہے تو بعض کہیں گے، کہ حُصُولِ بَرَکت کے لئے