Brailvi Books

رِیاکاری
36 - 167
کے ساتھ فراغت حاصِل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ سب کے سامنے جلدی جلدی ہاتھ کھینچ لینا اگر ریا یعنی دکھاوے کی خاطِر ہو کہ لوگ سمجھیں کہ نیک آدمی ہے اور تقوے کی وجہ سے کم کھاتا ہے تو ایسا کرنا حرام اور جہنَّم میں لے جانے والا کام ہے۔ رِیا کاری سے اپنے آپ کو بچانا بہت ضَروری ہے۔ سرکارِ مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے ، اللہ عَزَّوَجَلَّ اُس عمل کو قبول نہیں فرماتا جس میں ایک ذَرّہ کے برابر بھی ریا (یعنی دِکھاوا) ہو ۔
 ( التَّرغیب وَالتَّرھیب ج ۱ص ۸۷ )(فیضانِ سنت جلد اول صفحہ 752)
    (10)اگر نفلی روزہ رکھے ہوئے ہو تو لوگوں کے سامنے ہونٹوں پر زبان پھیرے یا ایسی حرکتیں کرے جس سے لوگ اس کے روزہ دار ہونے پر آگاہ ہوجائیں ۔

    (11)کثیر مجمع کے سامنے ایکو ساؤنڈ پر نعت شریف پڑھنے کا موقع ملے تو خوب جھوم جھوم کرپڑھے اورایکو ساؤنڈ نہ ہو یاتھوڑے لوگ ہوں یا تنہائی میں پڑھے تو تھوڑی ہی دیر میں گلا تھک جائے ۔

    شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ ہمیں سمجھاتے ہوئے اپنے رسالے ''شیطان کے چار گدھے''کے صفحہ39 پر لکھتے ہیں :حُسنِ قِراءَ ت یا نعت خوانی کے مقابلے میں جو دُوُم آیا وہ اوّل آنے والے سے، اور جوسِوُم آیا وہ دُوُم اور اوّل آنے والے سے اگر حسَدکرتا ہے یا تو اپنے زُعم میں یہ سمجھتا ہے کہ میں نے بہترین آواز میں قِراء َت کی یا نعتِ پاک پڑھی مگر پھر بھی میں سوُم رہا اور لوگوں سے کہتا ہے، یہ مُنْصِفِین(جج صاحبان) کی ناانصافی ہے۔ توتُہمت اور غیبت وغیرہ بد گمانی کی
Flag Counter