Brailvi Books

رِیاکاری
31 - 167
فلاں فلاں ذمہ داری پر فائز رہا ،میں نے اتنے علاقوں بلکہ مُلکوں میں جاکرمَدَنی کام کیا ،میں نے سینکڑوں افراد کوگناہوں سے توبہ کروائی، مَدَنی کام کرنے پر آمادہ کیا، ان کی تربیت کی وغیرھا۔کسی بھی مذہبی تنظیم یا تحریک سے وابَستہ افراد رِیاکاری کی اس صورت کا بآسانی شکار ہوسکتے ہیں ۔ 

    (5)کسی شرعی مسئلے کا زبانی یا تحریری جواب دیتے وقت اِس نیّت سے عربی عبارات پڑھنا یا لکھنا اور بلاضرورت ایک سے زائد کُتب کا حوالہ دینا کہ سائل وسامعین پر اس کے کثرتِ مطالعہ کا راز کھل جائے اور وہ اُسے بہت بڑا عالِم اور مفتی تصور کریں۔ 

    (6)دینی حوالے سے شہرت رکھنے والے یاکسی مُعَظَّم شخص کا نئے ملاقاتی کو اپنا تعارُف اِس نیت سے کروانا کہ یہ میرے مقام ومرتبے سے آگاہ ہوکر مجھے عزت دے یا کوئی دُنیاوی نفع پہنچائے ۔

    (7)کسی جامعہ یا مدرسے کے استاذ کا بلاضرورت طَلَبَہ کے سامنے اپنے کارنامے بیان کرنا تاکہ طلبہ اُس کے گرویدہ ہو جائیں کہ ہمیں پڑھنے کے لئے کتنا عظیم اُستاذ ملا ہے ۔

    (8)کسی کو اپنے کثیر فضائل بتا کر یہ کہنا کہ ''آپ کسی اور کو مت بتانا ۔'' تاکہ سامنے والا متأثر ہوجائے کہ بہت مخلص شخص ہے کہ کسی پر اپنا نیک عمل ظاہر نہیں کرنا چاہتا ۔

    (9)کسی کو نیکی کی دعوت اِس نیت سے دی کہ لوگ اسے مسلمانوں کا عظیم خیر خواہ تصور کریں یا کسی کو برائی سے اس لئے منع کیا کہ لوگ اس سے متأثر ہوجائیں