Brailvi Books

رِیاکاری
28 - 167
علیہ رحمۃُ ربِّ العزّت نے اس کا جواب یہ دیا :اذانِ مغرب ميں بلاوجہ شرعی تاخير خلاف سنّت ہے، پير کے سامنے جلد دلوانا رياپر کيوں محمول کيا جائے بلکہ پير کے خوف يا لحاظ سے اُس خلافِ سنّت (فعل)کا ترک(کیوں نہ سمجھا جائے؟)، پير کے سامنے رکوع وسجود ميں دير بھی خواہ مخواہ ريا اور مکاری پر دليل نہيں بلکہ اس کے موجود ہونے سے تاثر (یعنی اثر ہونا)بھی ممکن اور مسلمانوں کا فعل حتی الامکان محملِ حسن(یعنی اچھائی)پر محمول (گمان)کرنا واجب اور بدگمانی رِيا سے کچھ کم حرام نہيں، ہاں اگر رکوع وسجود ميں اتنی دير لگاتا ہوکہ سنّت سے زائد اور مقتديوں پر گراں ہو تو ضرور گناہگار ہے ۔واللہ تعالیٰ اعلم۔
 (فتاویٰ رضویہ جلد ۵،ص۳۲۴)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
ایک سال تک رونے سے محروم رہے
    حضرتِ سیِّدُنامکحول دِمشقی علیہ رحمۃ اللہ القوی فرماتے ہیں،''جب تم کسی کو روتے دیکھو تو اُس کے ساتھ رونے لگ جاؤیہ بدگُمانی نہ کروکہ وہ لوگوں کودکھانے کیلئے ایسا کر رہاہے ۔ میں نے ایک بارایک شخص کو روتا دیکھ کربدگمانی کی تھی کہ یہ رِیاکاری کررہاہے تواِس کی سزا میں ایک سال تک(خوف خدااورعشق مصطفٰے صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں ) رونے سے محروم رہا ۔ ''
 (تَنبِیہ المُغتَرین ص۱۰۷)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
تَجَسُّس نہ کیجئے
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو ! کسی کے بارے میں تجسُّس کرنااوراس میں ریاکاری کی علامات تلاش کرناتاکہ اس کوبدنام کیاجائے یہ سب بھی حرام ہے ۔
Flag Counter