Brailvi Books

رِیاکاری
21 - 167
 (16) اپنے رب عزوجل کو ناراض کرنے والا
    سرکارِ مدینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جودکھاوے اور شہرت کے مقام پرکھڑا ہو تو جب تک بیٹھ نہ جائے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی ناراضی میں ہے۔''
 (مجمع الزوائد،کتاب الزھد،باب ماجاء فی الریا، الحدیث:۱۷۶۶۴،ج۱۰،ص۳۸۳)
؎گر تُو ناراض ہُوا میری ہلاکت ہو گی 

ہائے میں نارِ جہنم میں جلوں گا یا ربّ
 (17) حصول مال کے لئے علم سیکھنے والے کا انجام
    نبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جس نے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رضا کے لئے حاصل کیا جانے والا علم، دنیا کا مال پانے کے لئے حاصل کیا تو قیامت کے دن وہ جنت کی خوشبو تک نہ پا سکے گا۔''
 (سنن ابی داؤد، کتاب العلم، باب فی طلب العلم لغیر اللہ، الحدیث:۳۶۶۴،ج۳،ص۴۵۱)
 (18) بروزِ قیامت ندامت کا سامنا
    رسولِ اکرم، نورِ مجسَّم،شاہِ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :'' جب لوگ اپنے اعمال لے کر آئیں گے تو ریاکاروں سے کہا جائے گا :''ان کے پاس جاؤجن کے لئے تم ریا کاری کیا کرتے تھے اور ان کے پاس اپنا اجر تلاش کرو۔''
 (المعجم الکبیر،الحدیث:۴۳۰۱،ج۴،ص۲۵۳)
 (19) اعمال رد ہوجائیں گے
    نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ارشادفرماتے ہيں
Flag Counter