Brailvi Books

رِیاکاری
19 - 167
بھٹی میں ڈال دیا جائے گایہاں تک کہ ان کی گندگیاں اور ناپاکیاں مٹادی جائیں۔ اِسی لیے ہمارے اَسلاف نیک اعمال کرتے تھے اور رد کئے جانے کے خوف سے اپنی نیتوں کے اِخلاص کی ہمیشگی کی حفاظت کرتے رہتے تھے۔
(فیض القدیر،تحت الحدیث۱۷۲۵،ج۲،ص۲۸۶)
(11) جنت کی خوشبوبھی نہیں پائے گا
    جب رضائے الہٰی عَزَّوَجَلَّ کے لئے عمل کرنے والے مسلمان خُوشی خُوشی جنت کی طرف بڑھ رہے ہوں گے تواپنے اَعمال ریاکاری کی نذر کرنے والا بدنصیب جنت کی خوشبو بھی نہ سونگھ پائے گا۔جیسا کہ سیِّدُ المُبلِّغین، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جنت کی خوشبو پانچ سو برس کی مسافت سے سونگھی جاسکتی ہے مگر آخرت کے عمل سے دنیا طلب کرنے والا اسے نہ پاسکے گا۔''
(کنزالعمال،کتاب الاخلاق،قسم الاقوال ،باب الریاء،الحدیث:۷۴۸۹،ج۳،ص۱۹۰)
(12) اپنے رب کی توہین کرنے والامُجرِم
     شفیعُ المذنبین، انیسُ الغریبین، سراجُ السالکین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''جس نے لوگوں کے سامنے اچھے طریقے سے اور تنہائی میں برے طریقے سے نمازادا کی، بے شک اس نے اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کی توہین کی۔''
(مسند ابی یعلی الموصلی ، مسند عبداللہ بن مسعود،الحدیث:۵۰۹۵،ج۴،ص۳۸۰)
    حضرتِ سیِّدُنااِمام محمدغزالی علیہ رحمۃ اللہ الوالی اس کی مثال ہمیں یوں سمجھاتے
Flag Counter