Brailvi Books

رِیاکاری
17 - 167
''اے بدکار! اے دھوکے باز! اے کافر! اے خسارہ پانے والے! تیرا عمل خراب ہوا اور تیرا اجر برباد ہوا، لہٰذا آج تیرے لئے کوئی حصہ نہیں، اے دھوکا دینے کی کوشش کرنے والے! اب تُو اپنا ثواب اس کے پاس جا کر تلاش کر جس کے لئے تو عمل کیا کرتا تھا۔''
(الزواجر عن اقتراف الکبائر،الکبیرۃ الثانیۃ،الشرک الاصغر۔۔۔۔۔۔الخ،ج۱،ص۶۸)
(8) جہنّم بھی پناہ ما نگتا ہے
    نبی مُکَرَّم،نُورِ،مُجسَّم شاہِ بنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے : ''بے شک جہنم میں ایک وادی ہے جس سے جہنم روزانہ چار سو مرتبہ پناہ مانگتا ہے، اللہ عَزَّوَجَلَّ نے یہ وادی اُمت محمدیہ
علیٰ صاحبہا الصلوٰۃ والسلام
کے ان ریاکاروں کے لئے تیار کی ہے جو قرآنِ پاک کے حافظ، غیر اللہ کے لئے صدقہ کرنے والے، اللہ عَزَّوَجَلَّ کے گھر کے حاجی اور راہ خدا عَزَّوَجَلَّ میں نکلنے والے ہوں گے۔''
(المعجم الکبیر،الحدیث:۱۲۸۰۳،ج۱۲،ص۱۳۶)
(9) رُسوائی کا عذاب
    آج دنیا میں لوگوں پر اپنی عبادتوں کا اظہار کر کے نیک نامی چاہنے والا قیامت کے دن ذلیل وخوار ہوجائے گا ۔ جیسا کہ رسولِ اکرم،نورِ مجسَّم ،شاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کافرمانِ عالیشان ہے :''جو شہرت کے لئے عمل کریگا اللہ عَزَّوَجَلَّ اسے رُسوا کریگا، جو دکھاوے کے لئے عمل کریگا اللہ عَزَّوَجَلَّ اسے عذاب دے گا ۔''
(جامع الاحادیث،قسم الاقوال،الحدیث:۲۰۷۴۰،ج۷،ص۴۴)
Flag Counter