Brailvi Books

رِیاکاری
16 - 167
کے دن اپنے پروردگار عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں خالی ہاتھ پیش ہوگاچنانچہ صاحبِ معطر پسینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ، فیض گنجینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''اللہ عَزَّوَجَلَّ کسی طالبِ شہرت ، ریِاکار، اور لَہْو و لَعْب میں پڑے رہنے والے کا کوئی عمل قبول نہيں فرماتا۔''
(حلیۃ الاولیاء،الربیع بن حثیم ، الحدیث:۱۷۳۲،ج۲،ص۱۳۹)
     تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوت، مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِ عظمت و شرافت، مَحبوبِ رَبُّ العزت،محسنِ انسانیت صلی اللہ تعا لیٰ علیہ و اٰلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ''اﷲعَزَّوَجَلَّ اس عمل کو قبول نہيں کرتا جس ميں رائی کے دانے کے برابر بھی رِيا ہو۔''
(الترغیب والترھیب،کتاب الاخلاص،الحدیث۵۴،ج۱،۴۷)
(7) رِیاکار کے چار نام
    ایک شخص نے دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلَّم کی بارگاہ میں عرض کی :''کل بروزِ قیامت کونسی چیز نجات دلائے گی؟''تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :''اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ساتھ بددیانتی نہ کرنا۔'' تو اس نے پھر عرض کی :''بندہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ساتھ بددیانتی کیسے کر سکتا ہے؟''تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :''اس طرح کہ تم کوئی ایسا کام کرو جس کا حکم تمہیں اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے رسول نے دیا ہو لیکن تمہارا مقصود غیرُاللہ کی رضا کا حصول ہو،لہٰذا رِیاکاری سے بچتے رہو کیونکہ یہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ساتھ شرک ہے اور قیامت کے دن ریاکار کو لوگوں کے سامنے چار ناموں سے پکارا جائے گا یعنی
Flag Counter