Brailvi Books

رِیاکاری
163 - 167
یہاں تعویذ بِکتا نہیں ہے۔'' انہوں نے بہت کچھ معذرت کی، مگر قبول نہ فرمایا ۔بالآخر وہ بے چارے اپنی شیرینی واپس لیتے گئے ۔
 (حیاتِ اعلیٰ حضرت،ج۱،ص۱۷۱)
    سبحان اللہ! اعلیٰ حضرت رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شانِ تقویٰ پر قربان!اگرچہ وہ نذرانہ درحقیقت تعویذ کی اُجرت نہ تھا اور ہوتا بھی تواس کی اجرت جائز ہے مگر آپ کے خُلوص نے ایک امرِ دینی سے ذاتی نفع کا حصول گوارا نہ کیا اور آپ نے وہ نذرانہ واپس لوٹا دیا ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
 (20) میں علم نہیں بیچتا
     جناب سید ایوب علی صاحب کا بیان ہے کہ ایک مرتبہ حضور نے جہانگیر خان صاحب قادری رضوی ساکن محلہ چھيپی ٹولہ قلعہ سے فرمایا کہ ''مجھے ایک پیپا مڑی کے تیل کی ضرورت ہے ۔''کیونکہ وہ تیل فروخت کیا کرتے تھے۔چنانچہ وہ ایک پیپا تیل لے کر حاضرہوئے ،حضور نے قیمت دریافت فرمائی ،انہوں نے جو قیمت تھی اس کا اظہار بایں الفاظ فرمایا ''ویسے تو اس کی قیمت یہ ہے مگر حضور کچھ کم کر کے اتنی دے ديں ۔''اس پر حضور نے فرمایا'' مجھ سے وہی قیمت لیجئے جو سب سے لیتے ہیں ۔''انہوں نے عرض کیا'' نہیں! حضور آپ میرے بزرگ ہیں، عالِم ہیں، آپ سے عام بِکری(یعنی قیمت )کے دام کیسے لے سکتاہوں ؟''حضور نے فرمایا'' میں علم نہیں بيچتا ہوں۔'' اوروہی عام بِکری کے دام خان صاحب کو دئيے ۔
 (حیاتِ اعلیٰ حضرت،موضوع خود داری،ج۱،ص۱۷۲)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter