Brailvi Books

رِیاکاری
151 - 167
عالم اور بزرگ کو کہتے ہیں کہ آپ کے پاس چل کر آئیں۔ آپ نے فرمایا ہاں میں تمہیں حضرت سفیان ثوری رحمۃ اللہ تعالی علیہ کی شدت تواضع دکھلانا چاہتا ہوں ۔ پھر حضرت سفیان ثوری رحمۃ اللہ تعالی علیہ آئے اور ان کو حدیث پاک سنائی۔
 (تنبیہ المغترین،الباب الرابع،ومن اخلاقیم زیادتھم۔۔۔۔۔۔الخ،ص۲۲۸)
    اے ہمارے پیارے اللہ عَزَّوَجَلَّ ! ہمیں ہر عمل میں اخلاص عطا فرمااور ریاکاری کی مذموم بیماری سے ہماری حفاظت فرما کر ہمیں ہر عمل صرف اپنی رضا کی خاطر کرنے کی توفیق عطا فرما اورہمیں اپنے مخلص بندو ں میں شامل فرما۔

(آمین بجاہ النبی الامین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم )
؎ میرا ہر عمل بس ترے واسطے ہو 	کر اِخلاص ایسا عطا یا الٰہی عزوجل
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
 (9) کپڑا خدا عزوجل کے لئے پہنا ہے
    حضرت داؤد طائی علیہ رحمۃ اللہ القوی نے ایک مرتبہ کپڑا اُلٹا پہن لیا تو لوگوں نے کہا کہ آپ اس کو اس حالت سے بدل کیوں نہیں دیتے ،اس پر انہوں نے فرمایا کہ میں نے اس کو خدا کے لئے پہنا ہے اس لئے میں نہ بدلوں گا ۔
 (تنبیہ المغترین،ص۲۶)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
 (10) نیکی کا بدلہ
     ایک شخص حضرت سفیان ثوری علیہ رحمۃ اللہ القوی کے پاس کوئی تحفہ لایا۔آپ
Flag Counter