پیارے آقا صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی پیاری پیاری سنتوں کو عام کرنے کا جذبہ رکھنے والے دیوانو! حتی الامکان اپنی رفتار میں گفتار میں اور پورے کردار میں تواضُع پیدا کرنے کی کوشش کیجئے ۔آپ اللہ عَزَّوَجَل کے لئے عاجزی پیدا کریں ۔اِن شآء اللہ عَزَّوَجَل عظمت وسر بلندی خود آپ کے قدم چومے گی ۔جب بھی کوئی آپ کو بیان کی دعوت پیش کرے تو بغیر کسی طمع کے قبول کر لیا کریں ۔ہاں اگر کوئی عذر ہے تو پھر دوسری بات ہے ۔ اس خواہش کو اپنے دل میں ہر گز ہر گز جگہ نہ دیں کہ آپ کی سواری کا انتظام کر دیا جائے اور آپ کو عزت کے ساتھ لے جایا جائے بلکہ اللہ عَزَّوَجَل کے احکام اس کے پیارے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی سنتیں سیکھنے سکھانے کے لئے خود ہی پہنچ جایا کریں