(۱)مُبلّغ کے دل میں بعض اوقات یہ بات آتی ہے کہ میں تو بہت اچھا بیان کرتا ہوں ۔ لوگ میری تعریف کیوں نہیں کرتے ؟میری واہ واہ کیوں نہیں کی جاتی ؟ (۲) اس کے دل میں یہ خواہش پیدا ہونے لگتی ہے کہ چونکہ میں مُبلّغ ہوں ،لوگوں کو چاہیے کہ جب میں ان کے پاس پہنچوں تو میرے احترام کے لئے کھڑے ہو جایا کریں۔ (۳) مجھے اچھی اور نمایاں جگہ پر بٹھائیں ۔(۴) مُعْلِنْ صاحب(یعنی اعلان کرنے والے) میرا نام بمع اَلقاب اچھی طرح پکاریں ۔ (۵)میرے اِستقبال کے لئے نعرے لگنے چاہئیں ۔ (۶)سامعین سُبْحَانَ اللہ سُبْحَانَ اللہ کہہ کر میرے بیان کی داد دیں ۔ (۷)میرے گلے میں پھولوں کا ہار پہنائیں ۔(۸)میری آو بھگت ہو ۔(۹)مجھے کھانا وغیرہ پیش کیا جائے ۔(۱۰)اگر شیر ینی وغیرہ تقسیم کی جاتی ہے تو فوراً دل میں خیال آتا ہے کہ مجھے عام لوگوں سے زیادہ ملنی چاہیے۔ (۱۱)مجھے کم از کم چائے تو ملنی ہی چاہیے۔ (۱۲)میری خدمت ہونی چاہیے۔وغیرہ وغیرہ ۔