(4) نیکیاں چھپانے والا غلام
ایک شخص نے ایک غلام خریدا ۔اس غلام نے کہا کہ اے میرے آقا! میں تین شرطیں لگاتا ہوں ؛
(1)آپ مجھے فرض نمازسے منع نہیں کریں گے،جب اس کاوقت آجائے۔
(2)آپ مجھے دن کو جو چاہیں حکم دیں ،رات کو حکم نہیں کریں گے ۔
(3) اپنے گھر میں میرے لئے ایک کمرہ جدا کر دیں ،جس میں میرے سوا کوئی دوسرا داخل نہ ہو ۔
اس آدمی نے کہا میں نے یہ شرطیں قبول کیں ۔ پھر اس آدمی نے کہا کہ اپنے لئے کمرہ پسند کر لو ۔ چنانچہ غلام نے ایک خراب سا ٹوٹا پھوٹا کمرہ پسند کر لیا ۔ اس پر آدمی نے کہا کہ اے غلام ! تو نے خراب وخستہ کمرہ کیوں پسند کیا؟ غلام نے جواب دیا ،