(2) میں اپنی نیت کو حاضر نہیں پاتا
حضرتِ سیدنا علی بن الحسن رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہما فرماتے ہیں :'' عبدالملک بن مروان نے ایک شخص کو حاکم بنا کر مدینہ منورہ زَادَھَا اللہُ شَرْفاً وَّتَعْظِیْمًابھیجاتا کہ وہ بیعت وغیرہ کا سلسلہ کر ے اورانتظامات سنبھالے ۔'' چنانچہ میں حضرت سیدنا سالم بن عبداللہ، حضرت سیدنا قاسم بن محمد اور حضرت سیدنا ابوسلمہ بن عبدالرحمن رحمۃاللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کے پا س گیا او ران سے کہا :''آؤ ہم سب اپنے شہر کے نئے حاکم کے پاس چلتے ہیں تا کہ اس سے ملاقات کریں اور اسے اِعتماد میں لیں۔'' چنانچہ ہم اس حاکم کے پاس گئے او راسے سلام کیا ، اس نے ہمیں اپنے پاس بلایا اور کہا:'' تم میں سعید بن مسیّب (رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ )کون ہے ؟'' حضرت سیدنا قاسم بن محمد رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے جواب دیا:'' سعید بن مسیب (رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ) اُمراء سے تعلق نہیں رکھتے انہوں نے مسجد میں رہنے کو لازم کر لیا ہے ، وہ ہر