Brailvi Books

رِیاکاری
133 - 167
علاج کے باوجود افاقہ نہ ہو تو؟
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اگر بھرپور علاج کے بعد بھی افاقہ نہ ہوتو گھبرائيے نہیں بلکہ علاج جاری رکھئے کہ ''دل کو بھی آرام ہوہی جائے گا ۔''کیونکہ اگر ہم نے علاج ترک کر دیا تو گویا خود کو مکمل طور پر شیطان کے حوالے کر دیا  جو ہمیں کہیں کا نہ چھوڑے گا ۔ لہٰذا ہمیں چاہے کہ ریاکاری سے جان چھڑانے کی کوشش جاری رکھیں ۔ حضرت سیدنا امام محمد غزالی علیہ رحمۃ الوالی (اَ لْمُتَوَفّٰی۵۰۵ھ)ہم جیسوں کو سمجھاتے ہوئے لکھتے ہیں :''اگر تم محسوس کرو کہ شیطان، اللہ عَزَّوَجَلَّ سے پناہ مانگنے کے باوجود تمہارا پیچھا نہیں چھوڑتا اور غالب آنے کی کوشش کرتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کو ہمارے مجاہدے ، ہماری قوت اور صبر کا امتحان مقصود ہے یعنی اللہ تعالیٰ آزماتا ہے کہ تم شیطان سے مقابلہ اور مُحارَبہ(یعنی جنگ) کرتے ہو یا اس سے مغلوب ہوجاتے ہو۔''
 (منہاج العابدین،العائق الثالث: الشیطٰن ،ص۴۶،ملخصاً)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
خُلاصۂ  کلام
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اب تک کے مطالعے سے ہمیں معلوم ہوا کہ

٭ریاکاری یقینا ایک بُری خصلت اور بدترین باطِنی مرض ہے ۔

٭یہ حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔

٭قراٰن پاک اور احادیث مبارکہ میں اس کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

٭ریاکاروں کو جہنم کی اس وادی میں ڈالا جائے گا جس سے جہنم بھی پناہ مانگتا ہے ۔
Flag Counter