(3) سورۂ اخلاص گیارہ بار صبح (آدھی رات ڈھلے سے سورج کی پہلی کرن چمکنے تک صبح ہے) پڑھنے والے پر اگر شیطان مع لشکر کے کوشش کرے کہ اس سے گناہ کرائے تو نہ کراسکے جب تک کہ یہ خود نہ کرے۔
(الوظیفۃ الکریمہ،الاذکار الصباحیۃ،ص۱۸)
(4) سورۃ الناس پڑھ لینے سے بھی وسوسے دور ہوتے ہیں۔
(5) جو کوئی صبح وشام اکیس اکیس بار
''لاَحَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ اِلاَّ بِا للہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ ''
پانی پر دم کرکے پی لیا کرے تو ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ وسوسۂ شیطانی سے بہت حد تک امن میں رہے گا ۔
(مراٰۃ المناجیح،باب الوسوسۃ،ج۱،ص۸۷)
(6)ہُوَ الْاَوَّلُ وَ الْاٰخِرُ وَ الظَّاہِرُ وَ الْبَاطِنُ ۚوَ ہُوَ بِکُلِّ شَیۡءٍ عَلِیۡمٌ ﴿۳﴾
کہنے سے فوراً وسوسہ دور ہوجاتا ہے ۔
(7) سُبْحٰنَ الْمَلِکِ الْخَلاَّقِ اِنۡ یَّشَاۡ یُذْہِبْکُمْ وَیَاۡتِ بِخَلْقٍ جَدِیۡدٍ وَمَا ذٰلِکَ عَلَی اللہِ بِعَزِیۡزٍ
کی کثرت اسے (یعنی وسو سے کو) جڑ سے قطع کردیتی ہے۔
(فتاویٰ رضویہ تخریج شدہ ،ج۱،ص۷۷۰)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد