Brailvi Books

رِیاکاری
131 - 167
عاملینِ مدنی انعامات کے لئے بشارتِ عظمٰی
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!مَدَنی انعامات کا رسالہ پُر کرنے والے کس قَدَر خوش قسمت ہوتے ہیں اِس کا اندازہ اس مَدَنی بہار سے لگایئے چُنانچِہ حیدَرآباد (بابُ الاسلام سندھ) کے ایک اسلامی بھائی کا کچھ اس طرح حلفیہ بیان ہے کہ ماہِ رجبُ المرجَّب ۱۴۲۶ھ کی ایک شب مجھے خواب میں مصطَفٰے جانِ رحمت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی زیارت کی عظیم سعادت ملی۔ لبہائے مبارکہ کو جُنبش ہوئی اور رحمت کے پھول جھڑنے لگے ، الفاظ کچھ یوں ترتیب پائے: جو اس ماہ روزانہ پابندی سے مَدَنی انعامات سے مُتَعَلِّق فکرِ مدینہ کریگا،اللہ عَزَّوَجَلَّ اُس کی مغفِرت فرمادیگا۔
مَدَنی انعامات کی بھی مرحبا کیا بات ہے

قُربِ حق کے طالبوں کے واسطے سوغات ہے
 (فیضانِ سنت،باب فیضان رمضان،ج۱،ص۱۱۳۵)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
 (دسواں علاج)اَورادووَظائِف کا مَعْمُول بنا لیجئے
    پیارے اسلامی بھائیو!ریاکاری سے بچنے کے لئے مذکورہ امور کے ساتھ ساتھ روحانی علاج بھی کیجئے ، مثلاً

    (1) جب بھی دل میں ریاکاری کا خیال آئے تو
''اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ''
ایک بار پڑھنے کے بعد اُلٹے کندھے کی طرف تین بار تُھوتُھو کردیجئے ۔
Flag Counter