Brailvi Books

رِیاکاری
130 - 167
مَدَنی انعامات
    الحمدللہ عزوجل ! شیخِ طریقت،امیراہل ِ سنت ، بانئ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ نے اِس پرفتن دور میں آسانی سے نیکیاں کرنے اورگناہوں سے بچنے کے طریقہ کار پر مشتمل شریعت وطریقت کا جامع مجموعہ بنامِ ''مَدَنی انعامات''بصور ت سوالات عطا فرمایا ہے۔ اسلامی بھائیوں کیلئے 72،اسلامی بہنوں کیلئے 63اور طَلَبۂ علمِ دین کیلئے 92 ،دینی طالِبات کیلئے 83اور مَدَنی مُنّوں اور مُنّیوں کیلئے40اور خصوصی اسلامی بھائیوں کے لئے 27 مَدَنی اِنعامات ہیں۔بے شمار اسلامی بھائی ،اسلامی بہنیں اور طلباء مدنی انعامات کے مطابق عمل کرکے روزانہ سونے سے قبل ''فکرِمدینہ ''یعنی اپنے اعمال کا جائزہ لے کر مَدَنی انعامات کے پاکٹ سائز رسالے میں دیئے گئے خانے پُر کرتے ہیں ۔ان مَدَنی انعامات کو اپنا لینے کے بعد نیک بننے اورگناہوں سے بچنے کی راہ میں حائل رکاوٹیں اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے بتدریج دور ہوتی چلی جاتی ہیں اوراس کی برکت سے پابند ِ سنت بننے ، گناہوں سے نفرت کرنے اور ایمان کی حفاظت کے لئے کڑھنے کا ذہن بھی بنے گا۔ ہمیں چاہے کہ باکردار مسلمان بننے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے مَدَنی انعامات کا رسالہ حاصل کریں اورروزانہ فکرِمدینہ (یعنی اپنا محاسبہ) کرتے ہوئے اس میں دئيے گئے خانے پُر کریں اورہر مَدَنی یعنی قمری ماہ کے ابتدائی دس دن کے اندر اندر اپنے یہاں کے مَدَنی انعامات کے ذمہ دار کو جمع کروانے کا معمول بنالیجئے۔
Flag Counter